حیدرآباد۔7۔مارچ (اعتماد نیوز)کانگریس کے دو ارکان اسمبلی جے سی دیواکر
ریڈی کو کانگریس کے سینئر لیڈر مانے جاتے ہیں ‘اور سابق وزیر صحت ڈی ایل
رویندرا ریڈی نے صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی۔ اس
موقع پر انہوں
نے تلگو دیشم کی جانب سے حلقوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت
کی۔اور تلگو دیشم کی جانب سے اپنے پسند کے حلقوں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ
سیما آندھرا کانگریس لیڈران ان دنوں تلگو دیشم کو ہی اپنا سیاسی سہارا
بناکر اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔